حیدرآباد۔26۔اپریل(اعتماد نیوز)وائی ایس آر کانگریس کے لیڈر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج ضلع نلگنڈہ کے کوداڑ میں انتخابی مہم کا آغاز کیا ۔ اور کہا کہ وہ ہمیشہ عوام سے جو بھی وعدہ
کی ہے اس میں کامیاب رہے۔ انہوں نے آنجہانی انکے والد وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے دور کو سنہرا دور قرار دیا۔ انکے موت کے بعد ترقیاتی کام ٹھپ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقتدار پر آنے کے بعد پانچ دستحطوں سے ریاست کی تقدیر بدل دینگے۔